پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا: آرمی چیف

Qamar Javed Bajwa

Qamar Javed Bajwa

اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ میں اسکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات اور سرحدوں پر بھی مؤثر جواب دیا۔

پاک سرزمین پر کسی عسکری گروپ کو کارروائی کی اجازت نہیں دی جائیگی: وزیراعظم

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قوم دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں ہماری خدمات کو ناصرف تسلیم کرتی ہے بلکہ اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاکستان کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور پاکستانی عوام ہی ہماری اصل قوت ہیں۔