لاس اینجلس (جیوڈیسک) نامور امریکی اداکار نکولس کیج نے شادی کے 4 روز بعد ہی اپنی شادی کی منسوخی کی درخواست دائر کر دی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق معروف امریکی اداکار نکولس کیج نے 4 روز قبل اپنی دیرینہ دوست ایریکا کوئیکی سے شادی کی تھی تاہم ابھی شادی کو 4 روز ہی گزرے تھے کہ انہوں نے اپنی شادی کی منسوخی کی درخواست دائرکردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے خفیہ طور پر ہفتے اور بدھ کے روز شادی کے لائسنس کے لیے درخواست دی تھی۔
دوسری جانب اداکار نکولس کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل وہ نشے میں تھے۔ جب کہ عدالتی کاغذات کے مطابق اداکار نکولس کو شادی کی منسوخی کی اجازت نہیں دی جا سکتی بلکہ انہیں اپنی 4 روزہ شادی کو ختم کرنے کے لیے قانونی طور پر طلاق کے لیے رجوع کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ اداکار نکولس کیج اس سے قبل تین بار شادیاں کرچکے ہیں یہ ان کی چوتھی شادی ہے۔