اٹلی (جیوڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے یورپی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ مہاجرین سے متعلق اپنے رویے کو حقیقت پسندانہ اور یورپی سوچ کا آئینہ دار بنائیں۔
میرکل نے اٹلی میں اردن کے شاہ عبداللہ کو امن کا انعام دیتے ہوئے کہی۔ اردن نے فقط فلسطینی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد ہی کو اپنے ہاں پناہ نہیں دی بلکہ حالیہ کچھ برسوں میں ساڑھے چھ لاکھ سے زائد شامی مہاجرین بھی اردن میں ہی مقیم ہیں۔
میرکل نے کہا کہ اردن اور جرمنی کی آبادی اور رقبے کا موازنہ کیا جائے، تو جرمنی کے لحاظ سے یہ تعداد ساڑھے پانچ ملین سے بھی زائد بنتی ہے۔
میرکل نے کہا کہ یورپی رہنماؤں کو ان زاویوں کو بھی سامنے رکھنا چاہیے۔ سن 2015 اور 2016ء میں جرمنی نے قریب ایک ملین مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دی تھی۔