افغانستان (جیوڈیسک) طالبان عسکریت پسندوں نے افغانستان کے شمالی صوبے بدخشان کی تحصیل آرگن چھاواں پر دھاوا بولا۔
بدخشان کے گورنر کے ترجمان نائیک نظاری نے پریس کوبتایا ہے کہ طالبان دہشت گردوں نے کل رات ارگن چھاوان پر حملہ کیا ہے جس کے بعد جھڑپ چھڑی۔
کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ کے بعد سکیورٹی قوتوں کے تحصیل کے مرکز کو ترک کرنے پر مجبور ہونے کا ذکر کرتے ہوئے نظاری نے بتایا کہ جھڑپ میں چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔
ادھر بدخشاں کے ضلع شوریٰ کی ممبر طاہرہ عالم یار نے دعوی کیا ہے کہ اس جھڑپ کے نتیجے میں 14 سکیورٹی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
طالبان کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں دعوی کیا گیا ہے کہ تحصیل مرکز سمیت تمام تر چیک پوسٹوں پر طالبان نے قبضہ جما لیا ہے۔