اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔
حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6، 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 98 روپے 89 پیسے پر پہنچ گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 117 روپے 43 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 89 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 80 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مارچ میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔
گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی۔