بند کیے گئے فیس بک اکاؤنٹس آئی ایس پی آر کے زیرانتظام نہیں: سیکیورٹی ذرائع

Facebook

Facebook

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا اکاؤنٹس بند کرنے کے معاملے پر فیس بک انتظامیہ سے رابطہ ہوا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بند کیےگئے فیس بک اکاؤنٹس آئی ایس پی آر کے زیرانتظام نہیں اور ان اکاؤنٹس کو آئی ایس پی آر کے زیر انتظام کہنا مایوس کن ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیس بک نے تسلیم کیا کہ اکاؤنٹس کے مواد میں کوئی قابل اعتراض مواد نہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیس بک انتظامیہ پاکستان سےکشمیر پر بات کرنے والے اکاؤنٹس بند کر دیتی ہے، فیس بک کا پاکستان میں کوئی دفتر نہیں جو پاکستان کے ماحول کو نہ سمجھنےکی وجہ ہے لہٰذا فیس بک انتظامیہ کو چاہیے کہ پاکستان میں بہتر روابط کے لیے دفتر قائم کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فیس بک نے پاکستان سے 103 اکاؤنٹس، گروپس اور پیجز بند کیے تھے۔