عالیہ بھٹ پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی مداح نکلیں

Alia Bhatt - Sanam Saeed

Alia Bhatt – Sanam Saeed

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فنکار پاکستانی ڈراموں سے اداکاری میں نکھار پیدا کرنے لگے، اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ نئی فلم کلنک میں اپنے کردارکو بخوبی نبھانے کے لیے پاکستانی ڈرامے ’زندگی گلزارہے‘ کو دیکھا اور بہت کچھ سیکھا۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کہا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم کلنک میں اپنے کردارکو بہترین انداز میں ادا کرنے کے لیے پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ انہوں نے اپنے کردارکے لیے فلم مغل اعظم، امراؤجان بھی دیکھی جب کہ فلم کے ہدایتکارنے انہیں پاکستانی ڈرامے زندگی گلزارہے بھی دیکھنے کا کہا جس میں فواد خان اور صنم سعید نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہدایتکار نے انہیں زندگی گلزارہے، ڈرامے کو اس لیے دیکھنے کوکہا تھا کیونکہ اس میں ادا کیا گیا صنم سعید کا کردارمیرے کردارسے ملتاجلتا تھا، یہ ڈرامہ اپنے کرداراورزبان کی بہترین ادائیگی کے لیے دیکھا۔ ایسی لڑکی جس کے کندھوں پربہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں جب کہ وہ خوش رہنے والی انسان بھی نہیں ہوتی لیکن پھربھی وہ ایک حوصلہ مند لڑکی ہوتی ہے۔