نیتن یاھو اور بینی گانٹز کے کنیسٹ کے انتخابات میں کامیابی کے دعوے

Israel Election

Israel Election

اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیل میں 9 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے حریف سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گانٹز نے اپنے اپنی کامیابی کے دعوے کیے ہیں۔ دوسری جانب ملنے والی اطلاعات کے مطابق دونوں لیڈروں کو کنیسٹ کے انتخابات میں قریب قریب نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو جنرل بینی گانٹز کے مقابلے میں حکومت بنانے کی بہتر پوزیشن میں ہیں۔

کنیسٹ کے انتخابات کے اتبدائی اور غیر حتمی نتائج میں نیتن یاھو اور بینی گانٹز کو ایک دوسرے کے قریب قرار دیا گیا ہے۔

ٹی وی رپورٹس کے مطابق حکمراں جماعت”لیکوڈ” اور ان کے دائیں بازو کے اتحادی گروپوں نے120 کے ایوان میں 60 سے 66 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ بینی گانٹز اور ان کے اتحادیوں کو 54 سے60 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔