رحیم یار خاں : روٹری پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ و روہی کلب سیکرٹری ضیغم علی احمد نے پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں سندھ پنجاب بارڈر پرماننٹ ٹرانزٹ پوسٹ کوٹ سبزل پر پولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کی طرف سے نافذ بیرون ملک سفری پابندیوں کے خاتمہ کیلئے پولیو وائرس سے نجات ضروری ہے۔
مربوط ، منظم اور مشترکہ کوششوں سے وطن عزیز بہت جلد پولیو فری ہو سکتا ہے۔ پولیو بچوں کو ٹانگوں سے معذور کرنے والی خطرناک اور لاعلاج بیماری ہے ۔ انسدادپولیو کی ہر مہم میںپانچ سال کی عمر تک پولیو ویکسین پینے والے تمام بچے اس موذی مرض سے محفوظ رہتے ہیں۔
مذہبی و سیاسی رہنمائ،والدین اور اساتذہ پولیو ویکسین بارے منفی پراپیگنڈہ زائل کرنے اور وطن عزیز سے پولیو کے جلد خاتمہ کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔روہی کلب کی جانب سے ورکرز کیلئے خصوصی جیکٹس، کیپس، بیجز ، سٹکرز و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ گورنر روٹری جان محمد وارثی، ناصر جان، جہانگیر خان، محمود احمد، رانا ذیشان ،محمد ایاز، ممتاز بیگ ، محمد نعمان،ضیغم علی،اویس احمد ودیگر موجود تھے۔