زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 22 کروڑ ڈالر کم ہو گئی، اسٹیٹ بینک

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 22 کروڑ ڈالر کم ہو گئی۔

مرکزی بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 5اپریل کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب 22 کروڑ 83 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 22 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 10 ارب 27 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 95 کروڑ 64 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔