کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
سابق صدرآصف علی زرداری نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی میں معصوم انسانوں کونشانہ بنایا گیا ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان پرمن وعن عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
آصف زرداری نے شہیدوں کے ورثاء سے ہمدردی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں اور منصوبہ سازوں کوقانون کی گرفت میں لائے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی سبزی منڈی میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔