لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما اور چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت علی کی درخواست پر چئیرمین سیکرٹری یونین ایسو سی ایشن ،ایپکا یونین لاہور ڈویژ ن اصغر علی شاکر نے یونین کونسل کاہنہ میں ان سے ملاقات کی اور چئیرمین سیکرٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کیلئے ایک کیمپ کا انعقاد کیاگیا کیمپ میںیونین کونسل کاہنہ کے ممبران نے علاقائی بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے اور انہیں تحائف تقسیم کئے اور بچوں کے والدین کو پولیو کے قطرے پلانے بارے آگاہی فراہم کی۔پولیو سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے بچائو کے حفاظتی قطروں اور ٹیکہ جات کے علاوہ ڈینگی سے بچائو کی حفاظتی تدابیر سے متعلق آگاہی کے لیے عوام کی دلچسپی کو مدد نظر رکھتے ہوئے یونین کونسل احاطے میں مختلف سٹالز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر چئیرمین اصغر علی شاکر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے محکمہ امور صحت کی جانب سے صحت کے مراکز کا قیام مفاد عامہ کے ان کلیدی اقدامات میں سے ایک ہے جس کی مدد سے احساس محرومی کا شکار ان علاقوں تک رسائی اور بچوں میں ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے جہاں کسی نہ کسی وجہ سے بچے پولیو سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے بچائو کی حفاظتی ویکسین کے حصول سے مسلسل محروم رہے تھے۔ اصغر شاکر کا مزید کہا تھا کہعالمی سطح پر پاکستان، افغانستان اور نائجیریا وہ بقایا رہ جانے والے ممالک ہیں جہاں پولیو کے موذی وائرس کی موجودگی کے آثار آج بھی موجود ہیں۔ رواں سال پاکستان اور افغانستان میں مجموعی طور پر 5 کے قریب پولیو کے کیسز منظر عام پر آئے ہیں۔ پاکستان سے رپورٹ کیے جانے والے پولیو کے دو کیسز میں سے ایک کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں جبکہ دوسرے کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے دیا میر سے ہے۔پوری کوشش ہے کہ اس پر قابو پایا جائے۔