اجے دیوگن کی پاکستان سے نفرت کی ایک اور مثال سامنے آ گئی

Ajay Devgan

Ajay Devgan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اوران کی فلم ’’دے دے پیاردے‘‘ کی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستان کے لیے منافقت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی فلم سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا نکال دیا۔

پلوامہ واقعے کے بعد پاکستانی فنکاروں کے لیے بالی ووڈ کی منافقت اور نفرت کھل کر سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم ’’دے دے پیار دے‘‘ کی ٹیم نے اپنی فلم سے عاطف اسلم کا گانا ڈیلیٹ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق فلم کا گانا ’’توملا‘‘ عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا جا چکا تھا لیکن پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث فلمساز نے یہ گانا فلم سے ہٹادیا جس کی تصدیق بالی ووڈ موسیقارامال ملک نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاطف اسلم کی جگہ یہ گانا کس گلوکار کی آوازمیں ریکارڈ کیا جائے گا اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اجے دیوگن نے پلوامہ حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے اپنی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کو پاکستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔