مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) اہل علاقہ کی طرف سے پکڑا جانے والا لنگور محکمہ وائلڈ لائف نے اپنے کھاتے میں ڈال لیا، لنگور وڈانہ میں پپو چھینہ نامی شخص کے کمرے میں داخل ہو گیا تھا جنہوں نے رسیاں ڈال کر اسے پکڑ لیا، لنگور کی مذاحمت کی وجہ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے، لنگور دوپہر بجے پکڑ گیا تصاویر شوشل میڈیا پر شیئر ہونے پر جبکہ وائلڈ لائف والے شام کے وقت آئے اور پپو چھینہ کو دو ہزار روپے انعام دیکر لنگور اپنے ساتھ لے گئے، پریس ریلیز میں محکمہ وائلڈلائف نے تین ماہ پہلے والا لنگور ظاہر کرکے اپنی سابقہ اور موجودہ نا اہلی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی، نواحی گائوں کھارا میں نظر آنے والا لنگور چھ روز گزرنے کے باوجود نہ پکڑا جا سکا، تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے اپنی سابقہ اور موجودہ نا اہلی چھپانے کیلئے بے بنیاد پریس ریلیز جاری کر دی، وائلڈ لائف کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ تین ماہ قبل سرحد پار کرکے آنے والے لنگور کوانتہائی جدوجہد کے بعد وڈانہ مصطفی آباد کی حدود سے پکڑ لیا، جبکہ حقیقت میں محکمہ وائلڈ لائف ان لنگوروں کے قریب قریب بھی کہیں نظر نہیں آیا، مذکورہ لنگور وڈانہ اور کھارا میں تین دن سے نظر آ رہے تھے اور عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے، ان میں سے ایک لنگور کو اہلیان وڈانہ نے اس وقت پکڑ لیا جب لنگور پپو چھینہ نامی شخص کے گھر ایک کمرے میں داخل ہو گیا، جنہوں نے دروازہ بند کرکے رسیاں ڈال پر اہل علاقہ کے ہمراہ لنگور کودوپہر تین بجے پکڑ لیا، اس کوشش کے دوران تین دیہاتی زخمی بھی ہو گئے، لنگور پکڑنے کے بعد تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ انتہائی جدوجہد کرتے ہوئے موقع پر شام سات بجے پہنچ گیا اور پپو چھینہ کو دو ہزار روپے انعام دیکر لنگور اپنی تحویل میں لے لیا، اور اپنے دفتر جاکر پریس ریلیز جاری کر دی کہ ہم نے تین ماہ کی کوشش، جدوجہد اور مختلف طریقے اپنا کر ہنومان لنگور کو پکڑ لیا ہے، جبکہ نواحی گائوں کھارا میں نظر آنے والا لنگور چھ روز گزرنے کے باوجود آزادانہ گھوم رہا ہے، اور اس کے قریب وائلڈ لائف کا کوئی عملہ دور دور تک نظر نہیں آ رہا، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) کوشش ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بعد نماز عصر ہو گا،کوشش ویلفئیر ٹرسٹ کی طرف سے اس سے قبل مصطفی آباد کی پہلی لائبریری اور ایمولینس سروس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق کوشش ویلفئیر ٹرسٹ مصطفی آباد کے زیر اہتمام14اپریل بروز اتوار کوبعد نماز عصرمحلہ چوہدریاں والا میں ہو گا، جس سے عوام کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر مستفید ہوں گے،اس سے قبل کوشش ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مصطفی آباد میں پہلی ایمبولینس سروس اور لائیبریری کا آغاز کیا گیا تھا جس سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سروس روڈ پر با اثر افراد نے ریت کی ٹرالیوں کیلئے پارکنگ بنا لی، ذمہ داران کی غفلت و لا پرواہی کی وجہ سے سکول آنے جانے والے بچوں سمیت اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا، فوری کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق با اثر افراد نے مصطفی آباد سروس روڈ پر سکولوں کے سامنے ریٹ کی ٹرالیاں کھڑی کرنا معمول بنا لیا، اس سروس روڈ کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حنیفاں بیگم ڈگری کالج، گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول، دارِ ارقم سکول سمیت دیگر سکولوں کو جانے والے طلبہ و طالبات سکول جاتے اور واپس آتے وقت استعمال کرتے ہیں، سروس روڈ پر ٹرالیاں کھڑی ہونے کی وجہ سے صبح اور دوپہر کے وقت اپنے بچوں کو موٹر سائیکلوں، رکشوں، کاروں پر سکول چھوڑنے کیلئے آتے ہیں تو ٹریفک جام ہو جاتی ہے اور بچے سکول سے لیٹ ہو جاتے ہیں، چارہ منڈی قریب ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ اپنا چارہ لیکر بھی اسی روڈ سے گزرتے ہیں، جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات سمیت اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سروس روڈ سے مذکورہ پارکنگ ختم کرنے کا مطالبہ،
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 03007575126