مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عوام مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے کی دعائیں مانگ رہے ہیں، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر وں کا وعدہ کرنے والوں نے غریب عوام کوخود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے، مہنگائی اور بے روز گاری میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، اقتدار سے قبل پی ٹی آئی نے جو بلند و بانگ دعوے کئے تھے آج ان سے انحراف عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یوٹرن خان کے تمام تر دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں، موجودہ حکومت نظام کو تبدیل کرنے نہیں بلکہ تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، تحریک انصاف کے پاس نہ قیادت ہے اور نہ ٹیم،حکومت کی غیر سنجیدگی اور نا اہلی کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیر ن ہو چکی ہے، پاکستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے قیادت کے پاس ہے، ان خیالات کا اظہاررہنما مسلم لیگ ن و امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل کھارا سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا تھا، تحریک انصاف اپنی نااہلی چھپانے کیلئے مسلم لیگ ن کے خلاف اوچھے ہتکنڈے استعمال کر رہی ہے،ایسے حربے مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، عوام جان چکے ہیں کہ پاکستان کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کی صلاحیت صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہے، سیاسی انتظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا،ن لیگ کا دور حکومت عوامی خدمت سے عبارت ہے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) سابقہ حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے عوام کو بد حالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جنہوں نے پاکستان کو کنگال کیا ایسے کرپٹ اور نا اہل عناصر کو سزا ضرور ملے گی، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کرپٹ عناصر کا بلا امتیاز احتساب تحریک انصاف کا منشور ہے اور تحریک انصاف اپنے منشور کر ہر صورت پایا تکمیل تک پہنچائے گی،کڑے احتساب اورنا اہلی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، پاکستان کو کرپشن فری بنانا تحریک انصاف کا مشن ہے، ان خیالات کا اظہارسنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ قصور محمد طاہر میو نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے جیسے تمام وعدے تحریک انصاف پورے کرے گی،تحریک انصاف عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے، عمران خان کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ اور خوشحال ممالک میں ہونے لگے گا، عوام کی زندگیوں کو میں تبدیلی لانا حکومت کا منشور ہے، بہت جلد حقیقی ترقی کا دور دورہ ہو گا، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 03007575126