قاہرہ (جیوڈیسک) فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر غور کے لیے عرب لیگ کا وزراء خارجہ کی سطح کا اہم اجلاس آئندہ اتوار کو قاہرہ میں بلایا گیا ہے۔
عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس فلسطین کی درخواست پر بلایاگیا ہے جس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان حسام الزکی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ عرب لیگ کے وزراء خارجہ سطح کے فلسطین سے متعلق ہنگامی اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس بھی شرکت کریں گے۔ وہ اجلاس میں شریک عرب وزراء کو قضیہ فلسطین اور اسے درپیش خطرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ فلسطینی صدر اسرائیل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات اوران کے قضیہ فلسطین پر اثرات کےبارے میں بھی آگاہ کریں گے۔