پیرس کا جھومر نوتغ دام

Notre Dame Fire

Notre Dame Fire

تحریر : ممتاز ملک. پیرس

15 اپریل 2019ء بروز پیر دنیا کی تاریخ کا ایک اور صدماتی دن ۔ فرانس کے دارلحکومت پیرس کے قلب میں واقع نو سو سال پرانا تاریخی چرچ( نوتغ دام ) Notre Dame کا بڑا حصہ اور کیتھیڈرل جل کر راکھ ہو گیا۔ پیرس میں ایک اندازے کے مطابق پیرس کا جھومر کہلانے والے اس تاریخی چرچ کو دیکھنے کے لیئے ( دنیا کے ہر مذہب کا باشندہ ملا کر) سالانہ ایک کروڑ سے زیادہ سیاح صرف اس چرچ کا نظارہ کرنے کے لیئے آیا کرتے ہیں۔ یہ صرف ایک چرچ نہیں ہیں ۔ نو سو سال کی تاریخ ہے، تعمیرات کا عظیم الشان شاہکار ہے ، اس میں قدم رکھتے ہی آپ صدیوں کا سفر لمحوں میں کرنے لگتے ہیں۔ اتنی سیڑھیاں ہیں ۔اس میں کہ آپ چلتے چلتے تھک جاتے ہیں، لیکن نگاہیں تھکنے سے انکار کر دیتی ہیں۔

اس کے دن کا نظارہ ایک الگ روپ رکھتا ہے تو شام ڈھلتے ہی رنگ برنگی روشیوں میں نہانے کے بعد یہ کسی اور دنیا کا نظارہ پیش کرتا ہے۔ فرانس بھر کے عوام کے لیئے یہ ایک تاریخی نقصان بھی ہے اور صدمہ بھی ۔ ملک بھر سے ہر کمپنی نے اس کی تعمیر نو کے لیئے فنڈز دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہو سکتا ہے جلد ہی اس کی تعمیر بھی دوباہ سے شروع ہو کر اس کو پھر سے اپنی اصل شکل میں لایا بھی جا سکے۔ لیکن اگر اس میں رکھے نوادرات و تبرکات کو۔کوئی بھی نقصان پہنچ چکا ہے تو وہ اب دوبارہ کبھی واپس نہیں لائے جا سکتے ۔ یہ تاریخی نقصان اب کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔

نوتغ دام کا اردو مطلب ہے ہماری عورت ، اس کیتھیڈرل چرچ کی بنیاد بشپ مورس ڈی سلی نے 1160ء میں شروع کروائی اور اس کے بعد صدیوں میں اکثر اس میں اضافی تعمیرات ہوتی رہیں ۔ 1260ء میں اسے بڑی حد تک مکمل کر لیا گیا تھا. 1790ء میں نوتغ دام کو بھی انقلاب فرانس کے اثرات کا سامنا کرنا پڑا۔ مذہبی فرقہ پرستوں نے اسے شدید نقصان پہنچایا. 1804ء میں گرجا میں شہنشاہ فرانس کے طور نپولین کی تاجپوشی کی گئی تھی، یہ چرچ ہنری کے بپتسما کا گواہ ہے ،1821ء میں Chambord کی گنتی کا شمار اور فرانسیسی جمہوریہ کے کئی صدور کے جنازوں نے اسے وجہ شہرت بخشی تو وہاں اس گرجا کی مقبولیت میں بہت بڑا کردار معروف لکھاری وکٹر ہیوگو کے ناول “نوٹر ڈیم کا کبڑا “کے 1831ء میں ہونے والی اشاعت نے ادا کیا .

1963ء میں اس کی باقاعدہ صفائی کر کے اسے اس کے اصلی رنگ میں لایا گیا۔ یہ گرجا پیرس کے شہر اور فرانسیسی قوم کے سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر معروف علامتوں میں سے ایک ہے. نوتغ دام پیرس میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یادگار ہے۔ جو اب جل کر بہت بڑا مالی تاریخی اور جذباتی نقصان دے چکا ہے ۔ اور ہم اس کی تعمیر نو کے لیئے پرامید ہیں۔

Mumtaz Malik

Mumtaz Malik

تحریر : ممتاز ملک. پیرس