مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہزارہ برادری کے ساتھ جو پچھلے کئی دنوں سے حادثات رونما ہو رہے ہیں اُس پر بولنے کے لیے الفاظ کم پڑتے دکھائی دیتے ہیں۔۔ اس ظلم کی ہم مذمت کرتے ہیں۔۔۔ ایسے اندوہناک ظلم کہ بچے بوڑھے جوان اس طرح مارے جا رہے ہیں جیسے انسان نہیں جانور ہوں جانوروں کو بھی ذبح کرتے وقت پانی پلایا جاتا ہے۔۔۔ مگر یہاں تو نسلِ آدم نے ظلم اور بربریت کا کھیل ایسا کھیلا ہے کہ تمام اُمتِ مسلمہ کہ آنکھ اشکبار ہے ۔۔ مگر فرق اگر نہیں پڑتا تو ہماری ریاست کو نہیں پڑتا کیونکہ ان کے اپنے گھروں سے یہ لاشے نہیں نکلے جس دن ان کے اپنے گھروں سے لاشے نکلیں گے اُس دن احساس ہوگا کہ تکلیف کیا ہوتی ہے۔۔ افسوس تو اس بات کا ہے کہ حکمران خاموش ہیں عالم خاموش ہیں تماشائی بنے تماشہ دیکھ رہے ہیں سب۔۔ میں پوچھتی ہوں یہ ظلم و بربریت کا کھیل آخر کب ختم جاری رہے گا؟
کب تک چلتا رہے گا انسانیت کا قتلِ عام ایک انسان کا قتل پوری اُمت کا قتل ہے کیا یہ ہی ہے نیا پاکستان؟ جہاں نہ پہلے انسانی جانوں کی کو?ی قدر تھی نہ اب ہے کبھی ٹارگٹ کر کے فیصلہ آباد کی فیملی کو لوٹ کر گھر کا گھر تباہ کردیا جاتا ہے تو کہیں خود کش دھماکوں پہ دھماکے کر کے ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا جاتا ہے ۔۔۔
کیا یہ صرف فرقہ بندی ہے؟ نہیں فرقہ بندی نہیں ہے کیونکہ ہر فرقے کے شہید نشانہ بنائے گئے ہیں۔۔۔ کس طرح بھرے گھر تباہ کردیے گئے ننھے ننھے بچوں کی خون آلود لاشیں دیکھ کر آج پورے ملک کی آنکھیں اشکبار ہیں۔۔ اور قاتل کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں اگر ان قاتلوں کو سرِ عام پھانسی لگا دی جائے تو کبھی دوبارہ کسی کی مجال نہیں کہ وہ ایسا کرنے کے بارے میں سوچ بھی سکے ۔۔۔ لیکن بات وہیں آجاتی ہے کہ پُشت پناہی حاصل ہے ان دہشت گردوں کو۔۔یہ ناسور ہیں ہمارے وطن کے۔۔
آج ہزارہ برادری دھرنہ دے رہی ہے مگر کوئی فرق نہیں پڑتا ہماری حکومتِ اعلی کو وہ جانتے ہیں کتنے دن دھرنا ہوگا ہفتہ دس دن مُک مُکا ہوہی جانا ہے غریب عوام کو پیسہ دے کر ڈرا دھمکا کر منہ بند کردیا جائے گا۔۔۔ افسوس کا مقام ہے یہ ہم تمام اُمتِ مسلمہ کے لیے ہم سب کو یک زبان ہوکر اس ظلم کے خلاف آواز اُٹھانی ہوگی آج ہزارہ برادری میں ظلم ہوا ہے ہم خاموش رہے تو کل خدا نہ کرے ہم پر بھی یہ وقت آسکتا۔۔۔ اللہ پاک نے بھی فرمایا ہے ظلم سہنے والا اور ظلم سہنے والا دونوں گناہگار ہیں۔۔
پاک وطن کے جیالوں اٹھو اور اس بربریت کے خلاف آواز اُٹھاؤاپنی آوازیں اتنی بُلند کردو کے اس ملک کی حکومت کے کانوں میں گونجنے لگے اس خونی کھیل کو بند کیاجائے۔۔۔۔ اللہ پاک سے دعا ہے تمام ہزارہ برادری کے شہیدوں کی مغفرت فرما?ے لواحقین کو صبر و ہمت عطا فرما?ے دُشمنوں کو نیستُ نابود فرمائے آمین نیا پاکستان نہیں چائیے کیونکہ یہ نیا نہیں پرانے پاکستان کی جھلک اس میں موجود ہے وہی دہشت گردی وہ ٹارگیٹ کلنگ کچھ بھی تو نہیں بدلا۔ ہم اس ظلم کے خلاف مذمت کرتے ہیں۔۔۔