ملک بھرمیں شب برأت عقیدت و احترام سے منائی گئی

 Shab-e-Barat

Shab-e-Barat

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں شب برأت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

شب برأت کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ، مساجد و گلی محلوں میں میلاد و ذکر و نعت کی محافل سجائی گئی جہاں فرزندانِ اسلام اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنے میں مصروف تھے۔

اس مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا جب کہ شب برأت پر بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا بھی رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

شب برأت کے سلسلے میں قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور چراغاں کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جب کہ جگہ جگہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔