طرابلس (جیوڈیسک) سوڈان میں معزول صدر عمر البشیر کی زیر قیادت قومی کانگریس پارٹی سے اعلیٰ سطحی افراد کو گرفتاری کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق معزول صدر عمر البشیر کے سابق نائب صدور علی عثمان محمد طٰحہ اور نافی علی نافی اور سابق اسمبلی اسپیکر احمد ابراہیم الطاہر کو گرفتار کر کے کوبر سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی ،قومی کانگریس پارٹی کے اراکین کو حراست میں لینے کے آپریشنوں کے دوران، اسمبلی اسپیکر ابراہیم احمد عمر، سابق گورنر خرطوم عبدالرحمٰن خضر، سوڈانی کاروباری حضرات جمال الوالی ، عبدالباسط حمزہ اور سابق وزیر دفاع عبدالرحیم محمد حسین کو بھی حراست میں لے کر جیل میں بھیج دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ معزول صدر عمر البشیر کو بھی گذشتہ بدھ کے روز حراست میں لے کر دارالحکومت خرطوم کی کوبر سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔