لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سیاسی محاذ پر متحرک ہو گئے۔ گورنر پنجاب کل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔
چوہدری محمد سرور نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اہم رابطے اور ملاقاتیں کی ہیں جن میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔ دونوں سے ملاقات میں پنجاب کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے بھی رابطہ کرکے سیاسی صوتحال پر بات چیت کر چکے ہیں۔