سری لنکا: 87 عدد بم ڈیٹونیٹر تحویل میں لئے گئے

Sri Lanka Police

Sri Lanka Police

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 87 عدد بم ڈیٹونیٹر تحویل میں لئے گئے ہیں۔

پولیس کے ترجمان روان گون آسکیران نے کہا ہے کہ شہر کے مرکز میں واقع بسوں کے گیراج میں مختلف جگہوں سے 12 عدد بم ڈیٹونیٹر ملے ہیں علاوہ ازیں گیراج کے قریب ایک کوڑے دان سے بھی 75 عدد ڈیٹونیٹر تحویل میں لئے گئے ہیں۔

ترجمان نے ان ڈیٹونیٹروں کے کل کے حملوں سے متعلق ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ تفتیشی عمل جاری ہے تاہم اس واقعے کے بارے میں تاحال کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔