پیرس۔گوجرانوالہ (میاں عرفان صدیق) خالد محمود چہل صدر ریزیڈنس ویلفیئر یونین سٹی ہاوسنگ گوجرانوالہ کو حق بات کرنے پر مقدمات کا سامنا اور شدید نتائج کی دھمکیاں تفصیل کے مطابق سٹی ہاوسنگ گوجرانوالہ کے رہائشیوں نے سکیم کے مالک میجر عامر کیِخلاف 7 گھنٹے دھرنا دیا جس کی وجہ سٹی ہاوسنگ گوجرانوالہ کی انتظامیہ رہائشیوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی، لوگوں کو سہانے خواب دکھا کر لوٹنے والوں کے سب دعوے غلط ثابت ہونے لگے۔ انتظامیہ 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی میں ناکام رہی، رہائشی سیوریج جیسی بنیادی سہولت سے محروم، متاثرین کے واش روم سے پانی ابلنا معمول بن گیا سکیورٹی اور صفائی بھی ناقص ہونے پر رہائشی سراپائے احتجاج رہے ایسے میں سٹی ریذیڈنس ویلفیئر یونین کے صدر خالد محمود چہل نے احتجاجی دھرنا کی قیادت کی اور رہائشیوں کی آواز بنے، جس پر سکیم کی انتظامیہ نے ان کیخلاف چھوٹا مقدمہ کروادیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیوں کے علاوہ انھیں سکیم کے بزنس میں ٖغیر قانونی طور پر بلیک لسٹ قرار دے دیا گیا۔ خالد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ رہائشیوں کے مسائل کے حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہر جھوٹے مقدمے کا سامنا کرینگے۔