شمالی کوریائی لیڈر روس میں، صدر پوٹن سے ملاقات کریں گے
Posted on April 25, 2019 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Kim Jong Un
روس (جیوڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن روس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔
کم جونگ اُن نے اس موقع پر کہا کہ انہیں روسی سرزمین پر پہنچ کر نہایت خوشی ہو رہی ہے۔
کم جونگ اُن ٹرین کے ذریعے روس میں داخل ہوئے۔
کم جونگ اُن مزید 7 گھنٹے کے سفر کے بعد ولاڈی وسٹوک پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقات پوٹن سے ہو گی۔
بتایا گیا ہے کہ کم جونگ اُن جمعے تک روس میں قیام کریں گے۔
اس سے قبل سن 1986 میں کم جونگ اُن کے دادا کم اِل سونگ نے روس کا دورہ کیا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com