غور (جیوڈیسک) افغانستان کے مغربی صوبے غور کی ایک پولیس چوکی پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
غور کے ڈپٹی گورنر حبیب اللہ ردمنیش نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے غور کے علاقے بند بایان کی پولیس چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چوکی ایک مختصر وقت کے لئے عسکریت پسندوں کے قبضے میں چلی گئی۔
ردمنیش کے مطابق حملے کے بعد جھڑپ چھڑ گئی جس میں طالبان کے بہت سے اراکین کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔
تاہم طالبان کی طرف سے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔