پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کیلئے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

Imran Khan Meeting

Imran Khan Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔

پاکستان آج بائیسویں پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا اور یہ اور بات چیت 7 سے 8 ارب ڈالر کے پروگرام کے لیے ہوگی۔

آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد میں موجود ہے جہاں وزارت خزانہ کے حکام وفد سے مذاکرات کریں گے۔

پاکستان اس سے قبل 21 پروگراموں کے ذریعے 14 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضوں پر مشتمل پروگرام لے چکا ہے۔

گزشتہ دور حکومت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تین سال کے لیے آئی ایم ایف پروگرام لیا تھا۔