کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے جیالے یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر دائود چورنگی لانڈھی پر منعقدہ جلسہ عام میں بھر پور تعداد میں شرکت کرینگے ،جلسہ عام سے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے ،پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کی جانب سے جلسہ عام میں بھر پور تعداد میں شرکت اور ریلی کے حوالے سے تیاریان مکمل کرلی گئی۔
ڈسٹرکٹ کورنگی کی صدر جاوید شیخ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے سٹی ایریاز کا ہنگامی اجلاس تمام امور کو حتمی شکل دے دیا گیا اجلاس سے جنرل سیکریٹری چوہدری اصغر آرائیں ،سیکریٹری اطلاعات جانی میمن نے بھی خطاب کیا جاوید شیخ نے کہاکہ پیپلز پارتی ملک کے محنت کشوں اور مزدوروں کی واھد نمائندہ جماعت ہے ہم عالمی یوم مزدور پر اپنی محنت کش اور مزدور بھائیوں سے بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کرینگے یکم مئی کو دائود چورنگی لانڈھی پر ہونے والے جلسہ عام میں پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے کارکنان بھر پور تعداد میں شرکت کرینگے سٹی ایریاز سے کارکنان اور عوام کی ریلی دائود چورنگی جلسہ عام میں شرکت کرے گی تمام سٹی ایریاز کے صدور اور سیکریٹریز اپنے سٹی ایریاز کی ریلی کی قیادت کرینگے۔