چمن (نامہ نگار) عبیداللہ کو انصاف دیا جائے نادرا آفیسر سے پوچھ گچھ کی جائے کہ انہوں نے عبیداللہ کو کیوں نادرا سینٹر کے سیکورٹی گارڈ سے فارغ کیا۔ مولانا فتح محمد چمنی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) چمن کے سابق صدر اور چمن کے مشہور عالم دین مولانا فتح محمدچمنی ،نادرا سینٹرچمن کے سابقہ گارڈ عبیداللہ اوردیگرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے عبیداللہ نادرا سینٹرمیں پرائیوٹ سیکورٹی گارڈ کے فرائض سرانجام دے رہاتھا جوکہ انتہائی غریب ہیں اور جوکہ معصوم بچوں کی کفالت اسی تنخواہ سے کررہاتھا مگر گزشتہ روز نادرآفیسر احمدشاہ نے اس کو بغیر کسی نوٹس کے اپنے ڈیوٹی سے برطرف کردیا جس سے عبیداللہ سیکورٹی گارڈ شدید پریشانی میں مبتلاہوچکاہے اور ان کا خاندان نان نفقہ کا محتاج ہوگیاہے انہوںنے مزیدکہاکہ عبیداللہ اپنی ڈیوٹی مخلصانہ طریقے سے کررہاتھا مگر نادرا آفیسر نے بغیرکسی شوکاز نوٹس اور بغیر کسی ثبوت کے اس کو نوکری سے نکال باہر کیا ہیں جس پر ڈی جی نادرا کو نوٹس لینا چاہے اور اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ شفقت انور شاہوانی کو بھی نوٹس لینا چاہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبیداللہ نے کہاکہ گزشتہ سات سال سے میں نادرا سینٹر میں پرائیوٹ گارڈ کے طورپر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہاتھامگر گزشتہ روز اچانک نادرا آفیسرنے مجھے سینٹر سے نکال دیا اور میرے جگہ کسی لڑکے کو لگایاجوکہ معلوم نہیں کہ یہ تعیناتی کس بنیاد پر ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ میں ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی سے ہمدردانہ اپیل کرتاہو کہ مجھے انصاف فراہم کیاجائے اور مجھ سے میرا رزق نہ چھینا جائے کیونکہ میری بے روزگاری سے میرا پورا خاندان متاثرہورہاہے اورمیرے گھرمیں فاقے پڑرہے ہیں انہوںنے ایک مرتبہ پھر ڈی جی نادرا سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ آفیسر کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی بھیج دے کہ آخر انہوںنے مجھے کس بنیاد پر نکالا اور میرے جگہ کسی اور کو کس مقصد کیلئے تعینات کیا ہے۔
سائل عبیداللہ ولد حاجی اللہ محمد ملازم چوکیدار ۔۔۔۔۔ نادرا آفس چمن سات سال سے ملازم ہے۔ رابطہ نمبر 03003851495