ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اب کہیں زیادہ واضح مؤقف اپنانے کی اپیل کی۔
صدرِ ترکی نے استنبول میں عظیم چاملی جا مسجد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ جس دوران عبادت گاہوں پر دہشت گرد حملوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ”عباد ت گاہوں میں خونریزی کا بازار گرم کرنے والی وحشی اور جاہل ذہنیت کو دور کرنا شرطیہ ہے۔
مساجد اور گرجا گھروں کو ہدف بنانے والوں کے ایک جیسی تاریک ذہنیت کے مالک ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے جناب ایردوان نے کہا کہ معصوم انسانوں کے قتل، عبادتگاہوں پر بمباری کا نام دہشت گردی ، وحشت اور غارت گری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم “ہمارے وطن و خطے کو داعش، القاعدہ۔ فیتو اور PKK جیسی تنظیموں سے پاک کرنے پر پُرعزم ہیں۔ ہم نیو نازی تنظیم کے خلاف بھی نبرد آزما رہیں گے۔ہم اسلام کے پیام امن کو مزید مقبول عام کرنے کا تقاضا ہونے والے ایک نازک دور سے گزر رہے ہیں۔