اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت پاکستان نے رمضان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر پیٹرول 9 روپے 42 پیسے مہنگا کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آج سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 42 پیسے اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 108 روپے 31 پیسے ہوگئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 86 روپے94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پہلی بار قیمتوں میں اضافے کی اطلاع براہ راست آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دی گئی ہے اس کے ساتھ ہی ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لاگو ٹیکس میں اضافے کی نئی شرح بھی جاری کردی ہے۔
پیٹرول پرجی ایس ٹی 2 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کردیا، ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل پر ٹیکس کی یکساں شرح بڑھا کر 17فیصد کردی جب کہ مٹی کے تیل پرجی ایس ٹی 8 فیصد سے بڑھا 17 فیصد کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پیٹرول بم جان بوجھ کر نہیں گرایا عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا۔