اڑیسا (جیوڈیسک) ہندوستان میں آنے والے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے فانی طوفان نے 8 افراد کی جان لے لی۔
حکومتی ترجمان سیتان شو کار نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ طوفان کی زد میں آنے سے 160 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سیتان شو کار نے قومی آفات کے خلاف جدوجہد قوتوں کے حوالے سے اپنی شیئرنگ میں کہا ہے کہ طوفان نے جھونپڑیوں ، پرانی عمارتوں اور ریڑھیوں کو تباہ کر دیا، بجلی اور ٹیلی فون کی تاریں ٹوٹ گئیں ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے طوفان کے دن کے اندر ٹراپیکل طوفان کی ماہیت اختیار کرنے کی پشین گوئی کی ہے۔
دس لاکھ سے زائد انسانوں کے متاثر ہونےو الے طوفان نے روز مرہ کی زندگی کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔
صوبہ اڑیسا کے وزارت اعلی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ “اڑیسا میں 24 گھنٹوں کے اندر دس لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔ گنجم میں 3 لاکھ جبکہ پوری میں ایک لاکھ تیس ہزار پناہ گاہیں بنائی گئی ہیں۔
صوبے میں ہوائی اور ٹرین کے سفر معطل ہیں جبکہ اسکولوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں۔