واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی تازہ صورت حال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہ نمائوں میں یہ ٹیلیفونک بات چیت ایک یسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا نے ایرانی تیل کی برآمدات پر مکمل پابندی عاید کردی ہے۔ امریکی پابندیوں کے بعد واشنگٹن اور تہران کےدرمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔