رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے کو انتشار نہیں وحدت کا ذریعہ بنانا ہو گا۔ حاجی بشارت علی

Haji Basharat Ali

Haji Basharat Ali

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما اور چئیرمین کا ہنہ حاجی بشارت علی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر اپنا مثبت کردار اداکریں۔ امن،محبت ،اتحاد بین المسلمین اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو برقرار رکھا جائے گا۔ ملکی و قومی معاملات میں حکومت، علماء اور مذہبی قوتوں کے درمیان ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام اور پاکستان کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔

اسلام اور پاکستان کیخلاف ہونے والی منفی یلغار کی روک تھام اور اس کے اثرات سے مسلم معاشرہ کو محفوظ رکھنے کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔ اسلام کے نام پھیلائی جانے والی دہشت گردی ، انتہاپسندی کی روک تھام اور اسلام کے پیغام امن و سلامتی کو عام کرنے کیلئے علماء اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔ سانحہ کربلا صبر و استقلال کی عظیم مثال ہے۔رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے کو انتشار نہیں وحدت کا ذریعہ بنانا ہو گا۔ تمام مکاتب فکر کے علماء بین المسالک ہم آہنگی کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ حسینیت کا پرچم تا قیامت سر بلند رہے گا۔ اہل حق حسینی جذبے سے سرشار ہو کر ہر دور کی یذیدی قوتوں کی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ حلقہ بھر میں امن وامان اورمذہبی ہم آہنگی کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے ہمہ جہت نوعیت کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں جن کی ہر زاویے سے مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ کسی جگہ حفاظتی وانتظامی اقدامات پر عملدرآمد میں کوئی کمی نہ رہے۔

یونین کونسل 247لاہور
uc247lahore@gmail.com
lahore