خرطوم (جیوڈیسک) سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں فوجی ہیڈکوارٹر کے سامنے یکجا مظاہرین پر مسلح حملے میں ایک نان کمیشنڈ افسر سمیت 4 فوجی جوان ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوجی عبوری کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ “آزادی و تبدیلی اعلامیہ قوتوں کی بدولت حاصل کردہ نتائج سے بے چینی محسوس کرنے والے والے حلقے موجود ہیں” یہ حلقے اس پیش رفت کی راہ میں روڑے اٹکانے کے درپے ہیں اور ملک کو کسی تاریک سرنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ان حلقو ں سے منسلک گروہ مظاہرین کے دھرنا دینے والے مقامات اور بعض دیگر علاقوں میں داخل ہوتے ہوئے منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو اکساتے ہیں اور بعض اوقات فائرنگ بھی کرتے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تازہ واقعات میں مظاہرین کی ایک کثیر تعداد زخمی بھی ہوئی ہے۔
دوسری جانب چوک میں جمع بعض مظاہرین نے دعوی کیا ہے کہ ان پر حملے کرنے والے فاسٹ ٹاسک فورسسز کے عناصر تھے۔
فوجی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی دھرنا تا حال جاری ہے۔