صدر مملکت کے دستخط کے بعد ملک بھر میں ایمنسٹی اسکیم نافذ

Tax Amnesty Scheme

Tax Amnesty Scheme

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اثاثہ جات ظاہر کرنے سے متعلق ‘ ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس 2019’ پر دستخط کردیے جس کے بعد اس کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر میں ہو گیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیم کا اطلاق 30 جون 2018 تک حاصل کیے گئے غیراعلانیہ اثاثہ جات پر ہوگا۔

اسکیم کے تحت اندرون ملک غیر منقولہ جائیداد پر 4 فیصد کی شرح سے ٹیکس دینا ہوگا اور جرمانہ ادا کر کے 30 جون 2020 تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ جائیداد یا اثاثوں سے متعلق عدالتوں میں زیر التوا مقدمات پر اسکیم کا اطلاق نہیں ہوگا اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں پر بھی اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

کمیشن یا جرائم سے حاصل کیے گئے اثاثہ جات یا رقوم رکھنے والوں، سونا، ہیرے جواہرات اور پرائز بانڈز رکھنے والوں پر بھی اسکیم کا اطلاق نہیں ہو گا۔

ایمنسٹی اسکیم کے مطابق اثاثہ جات کا اعلان صرف 30 جون 2019 تک کیا جاسکتا ہے اس کے بعد خفیہ اثاثہ جات ظاہر نہیں کیے جا سکتے، 30 جون کے بعد اعلان کردہ اثاثہ جات پر جرمانہ ادا کر کے اسکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔