کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آئندہ ہونے والے ووشو، کنگفو مارشل آرٹس مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے سندھ پولیس کا ٹرائلز کیمپ اختتام پذیر ہوگیا ۔چیف سلیکٹرز کمانڈنٹ SSUغلام مرتضیٰ کی زیر نگرانی ٹرائلز کیمپ 200سے زائد پولیس اہلکاروں اور SSUکمانڈوز نے حصہ لیا یہ ٹرائلز کیمپ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں منعقد کیا گیا جس میں سندھ بھر سے پولیس اہلکاروں اور SSUکمانڈوز نے حصہ لیا۔
کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا مغور مشاہدے کے بعد چیف سلیکٹر کمانڈنٹ SSUغلام مرتضیٰ نے 18پولیس اہلکاروںاور5،SSUکمانڈوز کی سلیکشن کی جو کہ آئندہ ہونے والے ووشو ،کنگفو مارشل آرٹس مقابلوں میکں حصہ لیں گے چیف سلیکٹر غلام مرتضیٰ نے اُمیدظاہر کی ہے کہ منتخب کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے سندھ پولیس کا نام روشن کرینگے۔