واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ اور ایران کے درمیان لفظی جنگ اور اس سے بڑھنے والی کشیدگی خدشات پیدا کر رہی ہے۔
یورپی یونین کمیشن کی ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹر پیغام کہ “اگر ایران جنگ چاہتا ہے تو یہ ایران کی تباہی ثابت ہو گا” کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیا۔
ایک ٹویٹ پر تبصرہ نہ کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ تا ہم اگر کہیں زیادہ وسیع زاویے سے پرکھا جائے تو یہ کہنا ممکن ہے کہ خطے کو مزید عدم استحکام کی جانب نہیں دھکیلا جانا چاہیے۔ ہمیں ہر طرح کی اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہیے اور تناو میں گراوٹ لانے والی ہر ممکنہ کوششیں صرف کرنی چاہییں۔ ”
ادھر اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دو جارچ نے یومیہ پریس بریفنگ میں امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھنے والی کشیدگی کے باعث ِ تشویش ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ “ہم تمام تر طرفین سے تناو میں اضافہ کرنے والے بیانات سے پرہیز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ یہ علاقہ پہلے سے ہی نازک دور سے گزر رہا ہے، لہذا بعض بیانات اوراقدامات غلط تاثر پیدا کر سکتے ہیں اور یہ خطے میں مزید عدم استحکام اکا ماحول پیدا کرنے کا موجب بن سکتے ہیں۔”