کراچی (جیوڈیسک) سپرہائی وے پر سبزی منڈی میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سبزی منڈی میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے بعد پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس جائے وقوعہ پر موجود جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے دو کی شناخت اسماعیل اور اسحاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث دو ملزمان مومن اور بسم اللہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے مزید شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب فائرنگ میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی جہاں اس کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔