میران شاہ (جیوڈیسک) پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ساتھیوں کے ہمراہ میرانشاہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چیک پوسٹوں پر موجود جوانوں کے خلاف نعرے بازی کی۔
ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما محسن داوڑ میرانشاہ کے علاقے بویا میں مسلح ساتھیوں سمیت موجود ہیں اور عوام کو پاک فوج اور ریاست کے خلاف مسلسل اکسارہے ہیں جب کہ محسن داوڑ کے ساتھیوں نے ہتھیار بھی اٹھا رکھے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ نے ساتھیوں کو چیک پوسٹوں پر موجود جوانوں کے خلاف اکسایا جس کے بعد محسن داوڑ نے ساتھیوں کے ہمراہ میرانشاہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چیک پوسٹوں پر موجود جوانوں کے خلاف نعرے بازی کی۔