اسلام آباد (جیوڈیسک) سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر نیب کی ٹیم کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں تفتیش جاری ہے۔
نیب کی 4 رکنی ٹیم سابق وزیراعظم نواز شریف سے سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کے بارے میں تفتیش کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی ہے، نیب ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن نیازی اور ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن عبدالماجد سمیت 2 نیب اہلکار شامل ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق جرمنی سے 33 بلٹ پروف گاڑیاں غیر قانونی خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کیلئے تھیں تاہم گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز نے استعمال کیں جب کہ 33 میں سے 20 گاڑیاں نواز شریف نے اپنے قافلے میں شامل کیں۔