اسٹاک مارکیٹ کیلیے 2 سپورٹ فنڈ کی آج منظوری کا امکان

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی بحالی کے لیے مجوزہ 2 سپورٹ فنڈزکی منظوری آج (جمعرات کو) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے منظوری متوقع ہے۔

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ اسٹیٹ انٹرپرائز فنڈ اور پاکستان اپارچیونٹی فنڈ کی آج منظوری ملنے کا امکان ہے جس میں اسٹیٹ انٹرپرائز فنڈکی مالیت 20 ارب روپے جبکہ پاکستان اپارچیونٹی فنڈ کی مالیت کا تخمینہ2ارب روپے لگایاگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ انٹرپرائز فنڈ حکومت کی ساورن گارنٹی کا حامل ہوگا لیکن پاکستان اپارچیونٹی فنڈ میں حکومت کی کوئی ضمانت نہیں ہوگی۔ مذکورہ دونوں سپورٹ فنڈز میں نیشنل انشورنس، نیشنل بینک، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ای او بی آئی کے علاوہ دیگر بینک اور ترقیاتی مالیاتی ادارے شراکت دار ہوںگے۔
ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے ایس ای سی پی کے حکام نے سپورٹ فنڈز کی آج منظوری کے امکان کی تصدیق کی ہے۔