تحریک نفاذ اردو پاکستان (تناپ) نے ضلعی صدور کا تعین کر دیا

Zemadaran TNUP

Zemadaran TNUP

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تحریک نفاذ اردو پاکستان (تناپ) نے ضلعی صدور کا تعین کر دیا۔ تناپ کے تنظیمی سلسلہ کو مربوط بنانے نفاذ اردو کی جدوجہد کو بارآور ثابت کرنے کے لئے اضلاع کے ذمہ داران کا تعین کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی ناظم اطلاعات و نشریات تحریک نفاذ اردو پاکستان عتیق الرحمن نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی صدر عطاء الرحمن چوہان کی اجازت سے مرکزی معتمد عام سید مطاہر زیدی نے ذیل میں درج عہدیدران کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

جس کے مطابق اوکاڑہ کے چوہدری ربنواز ثاقب، ڈیرہ غازیخان سے علیم شہزاد ایڈووکیٹ، جہلم سے چوہدری طارق مقصود علی،میرپور سے احتشام الحق،صوابی سے انجینئر فرخ نواز فرخ،مظفرآباد سے طارق عزیز،بھمبر سے حافظ جمیل ہاشم،سیالکوٹ سے عامرشریف کو صدر مقررکردیا گیا ہے جبکہ شعبہ خواتین کی صدارت کے لیے پشاور سے رانی شاہ ،کراچی سے صباء افضل اور راولپنڈی اسلام آباد سے ثمینہ ریاض چوہدری کو منتخب کردیا گیا۔نومنتخب عہدیدران مرکزی تنظیم کی جانب سے ہدایات کی روشنی میں نفاذ اردو کی تحریک کو مئوثر انداز میں چلائیں اور اپنی ماہانہ کارکردگی سے مرکزی تنظیم کو مطلع بھی کرتے رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاری کردہ
شعبہ اطلاعات و نشریات
تحریک نفاذ اردو پاکستان(تناپ)
0332-5292433
مورخہ:30-05-2019