شام (جیوڈیسک) شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے جنگی طیاروں کی طرف سے “ادلب ٹینشن فری زون” پر افطاری کے وقت سے شروع کئے گئے حملوں میں 7 شہری ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق اسد انتظامیہ اور روس افطاری کے وقت سے اب تک “ادلب ٹینشن فری زون” کے اندر واقع دیہات کفر لاتا، البرا، ہش اور مارت حریم پر اور ضلع حاما کے شمالی دیہات العربین اور الزکٰوۃ پر فضائی اور زمینی حملے کر رہے ہیں۔
فضائی حملوں میں ادلب کے دیہات میں سے کفر لاتا میں ایک، البرا میں 2 اور ہش میں ایک جبکہ ضلع حاما کے دیہات العربین میں ایک اور الزکوٰۃ میں 2 افراد سمیت کُل 7 شہری ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف رات گئے اسد انتظامیہ نے ممنوعہ سفید فاسفورس بم سے بھی ادلب کے گاوں شیخ مصطفیٰ پر حملہ کیاہے۔
واضح رہے کہ حالیہ 3 دنوں میں ادلب ٹینشن فری زون کے رہائشی علاقوں پر اسد انتظامیہ کے حملوں میں 11 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔