اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے پر میں مسلح افواج کی قیادت کو سراہتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ میں بجٹ میں اضافہ نہ کرنے پر مسلح افواج کی قیادت کو سراہتا ہوں۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ قومی اہداف کے حصول میں سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اخراجات، مالی خسارے پر قابو پانے اور معاشی استحکام کے حصول میں مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی پاک فوج کی قیادت کی جانب سے بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا تھا۔
انہوں نے بھی ٹویٹ لکھا کہ ہماری قومی سلامتی کو درپیش گوناں گوں چیلنجز کے باوجود افوجِ پاکستان کا آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات میں رضاکارانہ کمی کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔
ہماری قومی سلامتی کو درپیش گوناں گوں چیلنجز کے باوجود افوجِ پاکستان کا آئندہ مالی سال کے دفاعی اخراجات میں رضاکارانہ کمی کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔ اس بچت کے نتیجے میں میسر آنے والا سرمایہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں صرف کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بچت کے نتیجے میں میسر آنے والا سرمایہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع اور بلوچستان کی تعمیر وترقی میں صرف کیا جائے گا۔