لندن میں صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

Protest

Protest

لندن (جیوڈیسک) صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے دوران دارالحکومت لندن میں بکھنگم پیلس کے سامنے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بکھنگم پیلس کے سامنے جمع سینکڑوں مظاہرین نے 3 روزہ دورے کے دائرہ کار میں لندن میں موجود صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ٹرمپ کی مہاجر مخالف پالیسیوں پر تنقیدی تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

انہوں نے پتیلوں اور دیگچیوں کو بجا کر بکھنگم پیلس تک مارچ کی اور ٹرمپ کو مدعو کرنے پر برطانیہ انتظامیہ کے خلاف بھی احتجاج کیا۔

ٹرمپ کے آج وزیر اعظم تھریسا مے کے ساتھ ملاقات کرنے کی توقع کی جا رہی اور اس موقع پر لندن کے معروف چوک ٹرافالگار میں بڑے پیمانے کا احتجاجی مظاہرہ بھی متوقع ہے۔

توقع ہے کہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے چئیر مین کوربائن بھی مظاہرے سے خطاب کریں گے۔

صدر ٹرمپ احتجاجی مظاہروں سے بچنے کے لئے لندن میں زیادہ تر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ جا رہے ہیں۔