تہران (جیوڈیسک) ایران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی برائن ہُک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لیے ‘فوٹوشاپ’ سافٹ ویئرکا استعمال کررہا ہے تاکہ دنیا کو ایرانی فوجی صلاحیت سے مرعوب کیا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کی میزائل اور دیگر ہتھیاروں کی دفاعی صلاحیت ایسی نہیں جیسی بیان کی جاتی ہے۔
ایران فوٹو شاپ سافٹ ویئر کی مدد سے اپنی دفاعی صلاحیت کے بارے میں دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔ تہران نے اپنے جدید ترین جنگی طیاروں کی جو تصاویر جاری کی ہیں وہ سب فوٹوشاپ کا کمال ہے جس کی مدد سے پرانے طیاروں کونئی شکل میں دکھایا گیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی سماجی رابطوں کے لیے کام کرنے والی ٹیم نے “ٹویٹر” پرایک فوٹیج پوسٹ کی ہے ہے جس میں برائن ہُک کو ایران کی طرف سے اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی تکینیکس پر بریفنگ دیتے دکھایا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایران نے فوٹو شاپ پروگرامنگ کی مدد سے میزائل داغے جانے کی تصاویر جاری کی ہیں تاکہ تہران کی میزائل اور جنگی صلاحیت سے دنیا کومرعوب کیا جا سکے۔
انہوں مزید کہا کہ ایران نے فوٹوپ شاپ کی مدد سے پرانے طیاروں کی نئے انداز میں تصاویر بنا کر انہیں نئے جنگی طیاروں کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
قبل ازیں برائن ہک نے بات چیت میں کہا تھا کہ امریکا ایران پر اس وقت تک دبائو برقرار رکھے گا جب تک وہ اپنی معاندانہ روش تبدیل نہیں کر دیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وائیٹ ہائوس ایرانی رجیم اور اس کی ملیشیائوں میں کوئی فرق نہیں کرتا۔