اسلام آباد لاہور گجرات (پریس ریلیز) پیر عثمان افضل قادری زیب سجادہ درگاہ نیک آباد شریف ”حرمین شریفین” حاضری کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ مدینہ منورہ میں دربار رسالتۖ میں حاضری پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے امت مسلمہ وطن عزیز پاکستان اور احباب کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکہ مدینہ حاضری سے ایمان تازہ ہوجاتا ہے اور روحانیت کو تقویت ملتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات کے ذیعے دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ وطن واپس پہنچے پر پیر صاحب کا شاندار استقبال کیا گیا۔