جس بجٹ میں خسارہ پہلے ہی دے دیا جائے وہ عوام کو کیسے ریلیف دیگا، ایاز میمن

Ayaz Memon

Ayaz Memon

کراچی : کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئر مین و بانی عام آدمی پارٹی ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے، عمران خان کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، بجٹ صرف الفاظوں کا گورکھ دھندہ ہے اس کے سوا کچھ نہیں ہے جس بجٹ میں خسارہ پہلے ہی دے دیا جائے وہ عوام کو کیسے ریلیف دے سکتا ہے اور جس ملک کے حکمران خسارے کو لے کر ترقی کی بات کریں وہ لوگ کیسے ملک کو ترقی دے سکتے ہیں ، ان خیالات کا ا ظہارا نہوں نے کراچی ٖڈیفنس آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا، ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ بجٹ میں آٹا ، گھی ، دال ، چینی اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان جنم لے گا۔

عوام جو کہ پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان ہیں حالیہ بجٹ ان پر ایٹم بم بن کر گریگا، بجٹ میں تاجروں کے لیئے کوئی ریلیف نہیں ہے اور نہ ہی کاروباری لوگوں کے لیئے کسی قسم کی جامع پالیسی مرتب کی گئی ہے جس سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری لانے کے لیئے کام کیا جا سکے، عوام کو تحریک انصاف کی حکومت سے وابسطہ امیدیں آہستہ آہستہ دم توڑتی جا رہی ہیں ، تبدیلی کے نام پر اقتدار حاصل کرنےوالی حکومت نے ہر فورم پر عوام کو مایوس کیا ہے، انہوں نے کہا کہ بجٹ سے عوام کی زندگیوں میں نئے مسائل جنم لیں گے، روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ایک عام آدمی کی زندگی میں مشکلا ت میں اضافہ ہو جائے گا غربت اور بیروزگاری کی وجہ سے معاشرے میں برائیوں اور جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ کراچی تاجر الائنس ایسو سی ایشن وفاقی حکومت کے بجٹ کو مسترد کرتی ہے ، بجٹ میں عوام کو کچھ نہیں دیا گیا، نہ ہی تاجروں کے لیئے کوئی ریلیف ہے، ایسا محسو س ہونے لگا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کی پلاننگ ہے، وزیراعظم عمران خان عوامی امیدوں اور امنگوں پر پورا نہیں اترسکے، عوام نے بہت امید سے تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا کہ شاید بہتری آجائے مگر پہلے بجٹ نے عوام میں بے چینی کی ایک نئی لہر کو جنم دے دیا ہے، اگر حکومت نے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی نہ کی تو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرے پڑیگا جس کا خمیازہ بھی تحریک انصاف کو ہی بھگتنا پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ تاجر الائنس وفاقی بجٹ 2019-20کے حوالے سے تمام تاجروں سے مذاکرات جاری ہیں اور بہت جلد تاجر الائنس موجودہ معاشی صورتحال اور بجٹ کے حوالے سے اپنے نئے لاءحہ عمل کا اعلان کرے گی۔