کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈاکنامکس میں طلبہ، اساتذہ کے اعزاز میں عید ملن پارٹی

Eid Milan Party

Eid Milan Party

لاہور (پ ر) کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈاکنامکس، (ایل سی یو) کیمپس کی انتظامیہ نے کالج کے طلبہ اور اساتذہ کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز کالج کے طلبہ نے تلاوت کرکے کیا گیا۔ اسکے بعد ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ تقریب میں ڈریس شو،میوزیکل چئیراور سمیت مختلف قسم کے ٹیبلوزبھی پیش کئے۔ جنہیں شرکا نے خوب داد دی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر این سی بی ایاینڈ ای ایل سی یو کیمپس منصور فیصل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ ہمارے ادارے میں زیر تعلیم بچے صرف رسمی تعلیم ہی نہیں بلکہ غیر نصابی تعلیمی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے کی بھرپور اہلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کالج انتظامیہ کو بھی اس رنگا رنگ تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ تقریب کے اختتام پرطلباء نے عیدملن پارٹی کے مہمان خصوصی جناب منصور فیصل،جناب حسن احمد،محترمہ تسنیم جسٹن، جناب مظہر اسلام اور اساتذہ کے ساتھ ملکر عید کیک کاٹا اور تقریب کو یادگار بنایا۔