بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے
Posted on June 23, 2019 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Indian Army
سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے ڈرامڈورا اور کیگام کے علاقوں کا محاصرہ کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی۔
قابض فورسز نے آپریشن کا ڈھونگ رچاتے ہوئے فائرنگ کر کے 4 افراد کو شہید کردیا اور دعویٰ کیا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی جب کہ واقعے کے خلاف مقامی افراد نے شدید احتجاج کیا۔
گزشتہ روز ضلع بارامولا کے علاقے اڑی میں قابض بھارتی فوج نے آپریشن کے نام پر ایک نوجوان کو شہید کیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ قابض فورسز کی جانب سے 34 افراد کو شہید کیا گیا جن میں بیشتر نوجوان تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com